بابر اعظم نے ایک اوراہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔

بابراعظم نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین ٹیسٹ میں میچ کے 14ویں اوور میں چوکا لگا کر حاصل کیا تاہم وہ صرف 4 رنز ہی اسکور کرسکے اور آؤٹ ہوگئے، اس اعزاز کے بعد وہ مجموعی طور پر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔اس کے علاوہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے 12 ویں بیٹر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے جبکہ مزید 129 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close