لاہور (پی این آئی ) نوجوان اوپنر صائم ایوب ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو فخر زمان کے پاس بھی نہیں ہے۔
صائم ایوب اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 اننگز میں 64.37 کی اوسط اور 105.53 کے سٹرائیک ریٹ سے 515 رنز سکور کرچکے ہیں جو 10 سے کم اننگز میں کسی بھی قومی اوپنر کے بنائے گئے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس فہرست میں امام الحق پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے پہلی 9 ون ڈے اننگز میں 68 کی اوسط اور 88.3 کے سٹرائیک ریٹ سے 544 رنز بنائے تھے۔ماجد خان 51.4 کی اوسط اور 81.2 کے سٹرائیک ریٹ سے 411 رنز بنا کر تیسرے، فخر زمان 44.4 کی اوسط اور 100.5 کے سٹرائیک ریٹ سے 400 رنز بنا کر چوتھے جب کہ انضمام الحق 77.2 کی اوسط اور 83.4 کے سٹرائیک ریٹ سے 386 رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر ہیں۔
صائم ایوب نے 3 میچز کی سیریز میں 2 سنچریاں سکور کیں، وہ پہلے انڈر 23 بیٹر ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر ایک سے زیادہ سنچریاں بنائیں۔دورہ جنوبی افریقا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے دھاک بٹھانے والے نوجوان اوپنر نے ان نامور کرکٹرز کی فہرست میں اپنا نام بھی درج کروالیا جس میں ڈیوڈ وارنر، فخر زمان اور جو روٹ شامل ہیں۔ 3 میچز کی سیریز میں صائم ایوب نے 78.33 کی شاندار اوسط سے 2 سنچریاں بنائیں۔ نوجوان اوپنر نے محض 23 سال سے بھی کم عمر میں سابق کپتان سلمان بٹ اور کیوی کپتان کین ولیمسن جیسے کھلاڑیوں کیساتھ بھی جگہ پکی کرلی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں