بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا میں جاری بارڈرگواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے انہیں سیریز کے باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا گیا ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا میں جاری بارڈرگواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر ہوگئے، شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے سیریز کے باقی میچز کے لیے شمار نہیں کیا گیا ہے۔محمد شامی کی فٹنس سے متعلق یہ معلومات اس وقت سامنے آئیں جب برسبین ٹیسٹ کے بعد کپتان روہت شرما نے شامی کی دستیابی کے بارے میں سوال کیا۔آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، 10 وکٹوں سے روند دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ نومبر میں شامی نے رانجی ٹرافی میں بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے مدھیا پردیش کے خلاف 43 اوورز کیے، اس کے بعد انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی کے تمام نو میچز کھیلے اور اضافی بولنگ سیشنز کا حصہ بھی بنے، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے کیے گئے تھے، تاہم ان کے بولنگ ورک لوڈ کی وجہ سے ان کے بائیں گھٹنے میں معمولی سوجن آ گئی۔
بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حالیہ طبی معائنے کے بعد بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ شامی کے گھٹنے کو مکمل آرام اور مزید وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ فٹ ہو سکیں، اس لیے انہیں بارڈرگواسکر ٹرافی کے باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں