بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا

اسلام آباد(پی این آئی) چیمپئنز ٹرافی کو لے کر پی سی بی کی شرائط تسلیم کیے جانے پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا۔

بھارتی میڈیا نے پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنے پر نہ صرف بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ بھارتی میڈیا کو آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی تجویز کردہ سہ فریقی سیریز پر اعتراض بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ جو اعلامیے میں سہ فریقی سیریز کی بات کرے، آئی سی سی کیسے لکھ سکتا ہے کہ اسے اعتراض نہیں، یہ بورڈز پر منحصر ہے، سہ فریقی سیریز آئی سی سی اختیار میں نہیں آتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ مطالبہ کیا جو بھارتی سرکار کے خلاف جاتا ہے، بھارت جب باہمی سیریز نہیں کھیلتا تو یہ کیسے مان لیا گیا، اگر بھارتی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہے کہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملےکےلیے ضروری تو نہیں تھاکہ جو پاکستان نے کہا اس کو اعلامیے کا حصہ بنایا جائے، چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close