آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں اگلے برس ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے، ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہو گا۔قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز میں معاملات طے پا گئے ہیں اور ممکنہ طور پر دبئی نیوٹرل وینیو ہو گا جس کا باضابطہ اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close