معروف کرکٹر پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا

پاکستان ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے جنوبی افریقا کے بلے باز پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین ہینریچ کلاسن پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 74 گیندوں پر 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔آئی سی سی نے بتایا کہ بلے باز نے آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے وکٹ کو لات ماری تھی، کرکٹر نے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close