پہلا ون ڈے،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئےکیا ہدف دیا ؟جانیں

پہلے ون ڈے میچ میں جنوی افریقہ نے پاکستان کو جیت کےلیے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔ پارل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 239 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا جہاں اسکے دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گری جب سلمان علی آغا نے ٹونی ڈی رورزی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 33 رنز بنائے۔ اسکے بعد سلمان علی آغا نے 88 کے مجموعے تک مزید تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر جنوبی افریقہ کو ناصرف 4 وکٹوں سے محروم کردیا بلکہ ہوم ٹیم کی رنز بنانے کی رفتار کو بھی سلو کردیا۔

سلمان نے 36 رنز بنانے والے ریان رکیلٹن، 8 رنز بنانے والے رسی ویندرڈوسن اور ایک رن بنانے والے ٹرسٹین اسٹبز کو بولڈ آؤٹ کیا۔ایسے میں ہینرک کلاسین اور آئیڈن مارکرم نے 73 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو مشکلات سے واپس نکال کر بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close