عماد اور عامرکے بعد ایک اور کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ لینےکا اعلان

لاہور: پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک اور کرکٹر کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔

محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرگزار ہوں۔

بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بالر محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں