بڑا استعفیٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی مستعفی، غیر ملکی کوچز کے مستعفی ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسن گلیسپی اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کو ہٹانے پر ناراض ہوئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ جیسن گلیپسی ٹم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ ہونے پر ناراض تھے۔ پی سی بی کی جانب سے تحفظات دور نہ کیے جانے پر جیسن گیلسپی نے استعفٰی بھی دے دیا۔ جیسن گیلسپی کے مستعفی ہونے کے بعد عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ انفو نے رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹم نیلسن کو باضابطہ طور پر ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ کے طور پر رواں سال اگست میں جیسن گلیپسی کی سفارش پر مقرر کیا گیا تھا لیکن اب ان کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا جو دورہ آسٹریلیا کے بعد رینیو ہونا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں