کرکٹ شائقین کیلئے بہت بڑی خوشخبری، بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر راضی ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) بھارتی میڈیا نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔تاہم بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان چیمیئنز ٹرافی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا، پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close