بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
ایونٹ کے فائنل معرکے میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اورز میں 198 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ رزان ہوسن 47 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے چیتن شرما اور ہاردک راج نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 35.2 اووز میں 139 رنز ڈھیر ہوگئی اور میچ میں 59 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کی جانب سے کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین اور عزیزالحکم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ بھارت کی قومی ٹیم ( روہت شرما الیون ) کو بھی آج ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں