انگلش بورڈ کے لیگز کھیلنے پر پابندی کا فیصلہ، کھلاڑیوں کا ردعمل آگیا

لندن (پی این آئی) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر عائد پابندی پر ردعمل سامنے آنے لگا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی کیوں لگائی؟ انگلش کرکٹرز کا اپنے ہی لیگ کا بائیکاٹ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے لگ بھگ 50 کرکٹرز کا ای سی بی کے غیر ملکی فرنچائز ٹورنامنٹ کے فیصلے کے خلاف بات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹرز آئندہ برس ای سی بی کی ہونے والی دی 100 کا بائیکاٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ای سی بی نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران غیر ملکی فرنچائز لیگز کےلیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ای سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی پھیلی ہے، 50 کے قریب کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے معاملے پر پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

ملاقات میں احتجاجاً کھلاڑیوں کا دی 100 نہ کھیلنے پر غور کیا گیا، 50 کے قریب کھلاڑیوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے سرکردہ کھلاڑیوں کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی امکان ہے، پی ایس ایل میں کنٹریکٹ کنفرم ہونے پر کھلاڑی اپنی کاؤنٹیز کی ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close