آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(پی این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کی گتھی سلجھ گئی ہے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ3 سال تک پاکستان، بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اورسری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےہی چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے ۔

فارمولے میں کہا گیا تھا کہ بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔تاہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی میڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے معاملات حل ہوجانے کے دعوے پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close