چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، آئی سی سی اجلاس مؤخرکر دیا گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ ایک مرتبہ پھر بھارت کی ہٹ دھرمی کا شکار ہوگئی جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کا دوطرفہ فارمولہ ماننے سے بھی انکار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں شیڈول تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث اجلاس شروع کیے بغیر ہی ملتوی کردیا گیا۔آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کو معاملات سلجھانے کے لیے مزید دو روز کا وقت دے دیا، اب آئی سی سی اجلاس 7 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے، ڈیڈ لاک برقرار رہا تو فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا اور دو طرفہ ہائبرڈ ماڈل پر اصرار برقرار رکھا جس کی وجہ سے میٹنگ نہ ہوسکی۔دوسری جانب آئی سی سی براڈ کاسٹرز کی دبئی میں کانفرنس ہوئی جس کے بعد کرکٹ کی عالمی باڈی پر مزید دباؤ بڑھ گیا۔

براڈ کاسٹرز آئی سی سی سے آفیشل شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ آئی سی سی معاملات تاحال سلجھانے سے قاصر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close