ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب، بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شیعب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور ویرا ت کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایک پروگرام میں تجزیے کے دوران سابق پاکستانی بولر نے یہ بڑا انکشاف کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت اور وریرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بےتاب ہیں مگر ان کی حکومت انھیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہی۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان سے کہیں زیادہ یہ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، میں بھارت میں بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر کھیلے گی تو انھیں ٹی وی رائٹس اور سپانسرشپ کی مد میں بے انتہا کمائی کرنے کا موقع ملے گا۔

محمد حفیظ نے ان سے سوال کیا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، جس پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی مشکل میں آگئی ہے جبکہ پاکستان نے بھی دو ٹوک موقف اپنایا ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی واضح کرچکے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم بھارت جاکر کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں کرکٹ کھیلنے نہیں آئیں۔بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بھی نے چیمپئنزٹرافی کے لیے ایک نیا فارمولا پیش کیا ہے جس کے تحت دونوں ٹیمں تین سال تک آئی سی سی ایونٹس کے میچز نیوٹرز وینیو پر کھیلیں گی، نہ پاکستان ٹیم بھارت جائے گی نہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں