پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پلئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عارف منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.صائم ایوب، حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں۔قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین اور صفیان مقیم بھی پلئنگ الیون کا حصہ ہیں۔قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں