پاکستان ورلڈ چیمپیئن بن گیا

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست دے کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپیئن بن گیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 11 ویں اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 72 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ صفدر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close