فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے بابراعظم کو ’خبر دار ‘کر دیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر کردے گی۔

ٹائمز آف انڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ سلیکشن کمیٹی چیمپیئنز ٹرافی تک بابراعظم کو موقع دے گی لیکن اگر ان کی فارم بحال نہ ہوئی تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں اگر بابراعظم قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے تو ان کو ٹی20 اور ون ڈے ٹیم سے نکالا جاسکتا ہے، وہ یقینی طور پر ایک اسٹار ہیں لیکن نئی مینجمنٹ ٹیم میں جارحانہ کھیل کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ اگر بابر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا گیم بدلنے کی ضرورت ہے۔

سابق کرکٹر نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے لیکن میں بھارت نہ جاکر کھیلنے کے موقف کی حمایت نہیں کرتا، مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کو وہاں جاکر ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close