پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے مداحوں کو یہ خوشی کی اطلاع دی۔
فہیم اشرف کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔
انہوں نے پوتوں کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور چاہنے والوں سے ان کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں