پی سی بی کاسخت مؤقف،بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سخت مؤقف پر بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ بوکھلاٹ کا شکار ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے معاملہ حکومت پر چھوڑا، تاہم نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق ترجمان بھارتی وزیر خارجہ رندھیر جیسوال نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کیا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے سبب اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان جائے۔

تاہم، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان بھارتی بورڈ کے چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر بیان جاری نہ کرنے کے معاملے سے ہی لاعلم نکلے، کیونکہ بی سی سی آئی نے اب تک کوئی اعلامیہ ہی جاری نہیں کیا۔

یہ بیان سابقہ ​​رپورٹس کے برعکس ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر اپنے مؤقف پر سختی سے قائم رہا تھا، جس کے بعد اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں