چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی اجلاس میں پاکستان اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا

دبئی(پی این آئی)چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہوسکا۔

“جیو نیوز” کے مطابق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ مختصر دورانیے کی رہی اور اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ آج کے اجلاس میں فریقین کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں اور کل تفصیلی اجلاس میں تجاویز پر بات ہوگی۔ ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنےمؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی اور اس پر کوئی لچک نہیں دکھائی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق قابل قبول فارمولا کل تک سامنے آنےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق آج آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہونا تھا۔ پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا تھا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا۔محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close