چیمپئنز ٹرافی، بھارتی انکار نے آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور (پی این آئی) بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے قبول نہ کرنے کے موقف پر سختی سے قائم ہے اورعتمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا موقف بھی پہنچادیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کے سخت موقف نے آئی سی سی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے ، آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹوگو کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا ہے ، آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہوتاہے ، 20 نومبر تک اعلان نہ کیا تو آئی سی سی کو فائدہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہو سکتا ہے ، کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتاہے ، کمرشل پارٹنرز کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے ۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے مراکشی ایئر فورس کے میجر جنرل قدیح کی ملاقات،فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
آئی سی سی کیلئے پاکستان اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ممکن نہیں ہے ، پاکستان اور بھارت کے بغیر آئی سی سی کو شدید مالی نقصان ہو گا، ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرے گا، حالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا ، مالی معاملات کے اندیشے سے آئی سی سی بھرانی صورتحال سے دوچار ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں