پاک آسٹریلیا میچ سے قبل بری خبر آگئی

برسبین (پی این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہونے جا رہی ہے لیکن پہلے میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل برسبین میں کھیلا جانا ہے لیکن یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔ برسبین کے محکمہ موسمیات نے کل دوپہر ایک بجے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ دن بھربارش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی ہلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close