شاہد آفریدی کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازعہ کے چلتے ایک اہم بیان جاری کر دیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، شاید 1970 کی دہائی کے بعد سے اب بڑے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اختلافات کو بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے۔ اگر تاریخ نے دو ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا ؟ شاید آفریدی نے کہا کہ کھیل کے نگران کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ اپنی انا کو قابو میں رکھیں، کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پر اُمید ہیں، ساری ٹیمیں ہماری گرم جوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close