بھارتی وزیر خارجہ جب پاکستان آئے تو وہ خوش تھے لیکن پھر اچانک ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیوں کیا؟بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیاہے لیکن پی سی بی اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے جس پر سینئر صحافی حامد میر نے اس ڈیڈلاک کے پیچھے چھپی انتہائی حیران کن مبینہ وجہ بیان کر کے تہلکہ برپا کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہوا، اس میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے وفد کے ساتھ آئے اور 2دن تک ٹھہرے ، جب وہ واپس گئے تو انہوں نے بیان دیا تھا کہ ہم بہت خوش جا رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان کی میزبانی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی ،اس دوران بھارتی صحافی خصوصی طور پر لاہور گئےوہاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی، نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے ۔

حامد میر کا کہناتھا کہ اب جو فیصلہ بھارت کاآیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آئے گی، لگتا ہے کہ گزشتہ تین چار ہفتوں میں ایسی چیز ہوئی ہے جس کا نا تو پاکستان کی حکومت کھل کر اظہار کر رہی ہے اور نہ ہی بھارتی حکومت کھل کر اظہار کر رہی ہے ، اگر بھارت کا پرانا موقف ہے کہ دہشتگردی ہوتی ہے تو پھر جے شنکر کیوں آئے تھے پاکستان ،، جاتے ہوئے جے شنکر نے ٹویٹ بھی کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close