نواز شریف کی مودی کو ایک کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے؟ بھارتی صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا مگر انڈین صحافی نے اس کا حل بھی بتا دیا ہے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لاکر جنٹلمین گیم سے کھلواڑ شروع کر دیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہاں ہے تاہم دوسری جانب پی سی بی بھی اپنے موقف پر ڈٹ چکا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرتے ہوئے پورا ایونٹ پاکستان میں کرانے کے موقف پر قائم ہے۔ایسے میں ایک بھارتی صحافی نے بلیو شرٹس کے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے آنے کی ایک راہ دکھائی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نامور بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا ہے کہ کرکٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماؤں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close