نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر پاکستان بھارت کو عالمی عدالت میں گھسیٹ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے چینل این ڈی ٹی وی (نیو دہلی ٹیلی وژن) نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے یا نہ جانے کے بارے میں دونوں ملکوں میں بہت وسیع پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ دونوں ملکوں کے میڈیا نے اس حوالے سے بہت کچھ شائع اور نشر کیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان ایک عشرے سے بھی زائد مدت سے کوئی بھی دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2023 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں آیا ہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ہائبرڈ تھیوری تجویز کی ہے یعنی بھارت کے میں یو اے ای یا سری لنکا میں کھیلے جاسکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کے رابطے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔محسن نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان نے کوئی بھی میچ ملک سے باہر رکھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت بھی نہیں ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں