پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی اور یوں کینگروز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

پرتھ میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا مطلوبہ ہدف 27 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسرے ٹاکرے کے لیے پرتھ میں میدان سجایا گیا، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا گیا، جس کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close