میلبورن(پی این آئی) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں شریک قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کیخلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بالنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔
نسیم شاہ کی صحتیابی سے متعلق شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلنا ہے۔پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 46.4آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اوورز میں صرف 203 رنز بناسکی اور پویلین لوٹ گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں