شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (پی این آئی )بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کر دیا گیا۔

شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن امپائرز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔شکیب الحسن نے ستمبر میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سمر سیٹ کے خلاف میچ کھیلا تھا جس میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔شکیب الحسن کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہیں ابھی بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے، ان کے بولنگ ایکشن کو کرئیر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شکیب الحسن بنگلادیش میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں نامزدگی کے بعد سے وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے۔ اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے بنگلادیش نہیں گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close