قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفا دینے کی وجوہات سامنے لانے کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” کے مطابق گیری کرسٹن کا کہناتھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھاہے ، مستعفیٰ ہونے پر آج ہی اپنا بیان جاری کروں گا جس میں عہدے سے استعفیٰ دینے کی تمام وجوہات بیان کروں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفا منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا۔

معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں 2 سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا لیکن گیری کرسٹن اختیارات محدود کیے جانے پر ناخوش تھے۔ سلیکٹرز کو 15 رکنی ٹیم اور پلیئنگ الیون کا اختیار سونپنے اور اس کا کھل کر اظہار انہوں نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close