رمیز راجہ کی شان مسعود سے متنازع گفتگو سے متعلق وضاحت آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو سے متعلق ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملےگی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کسی نے مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں بات نہیں کروں گا، میرا سوال تھا کہ 6 میچز ہارنےکے بعد افراتفری تھی، میں نے شان مسعود سے پوچھا کہ شکست کے بعد کیسے صبر وتحمل پیداکیا؟ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا شان مسعود کا لیگ کی طرف شاٹ کھیلتے ہوئے مسئلہ ہے جس پر سوال کیا، ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں، پاکستان 6 ٹیسٹ میچ ہارا تو میں نے نہیں کہا کہ شان مسعودکو ہٹا دیں، سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا، مجھ پر دباؤ رکھنےکے لیے سیاست کی جاتی ہے، جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close