دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

 لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ زمبابوے کیلئے بابر اعظم،

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، زمبابوے کے خلاف بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔۔۔۔۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، حسیب اللّٰہ، محمد عرفان خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔۔۔۔۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللّٰہ،  جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close