محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران محمد رضوان نے57 ویں اننگز کھیل کر ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔گزشتہ برس محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close