بابراعظم کو زور دار جھٹکا لگ گیا

کراچی(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم مزید 4 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ، جبکہ محمد رضوان 2 درجے تنزلی کے بعد 21ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں نصف سینچری بنانے والے آغا سلمان کیرئیر کی ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے وہ 8 درجہ ترقی پاکر 14ویں نمبر پر آگئے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث ٹیسٹ رینکنگ میں 5 سال بعد گزشتہ ماہ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے تھے۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں انگلش بیٹر جو روٹ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، وہ 917 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، ہیری بروک ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے، بھارتی بلے باز یشسوی جیسوال چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ پانچویں اور بھارتی بلے باز رشبھ پنت تین درجے ترقی پاتے ہوئے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ ایک درجہ تنزلی کے باعث ساتویں جبکہ ویرات کوہلی بھی ایک درجہ تنزلی کے باعث آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close