دبئی (پی این آئی) نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158 رنز بنائے، ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ ویمن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بنائے۔بتایا گیا ہے کہ یہ جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست ہوئی ہے، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ایمیلیا کیر 43، بروک ہیڈلی 38 اور سوذی بیٹس 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے نان کولو لیکو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں