اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کی اننگ کھیلی جس کے بعد انہوں نے 67 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا جبکہ 4 سال میں پہلی بار انہوں نے لمبی اننگ کھیلی ہے ۔دوسری جانب ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ جاری ہے جہاں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنے لگے۔سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔
مائیکل وان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کررہی ہے، شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا کہ انہیں پچ سے بہت اسپورٹ مل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں