ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

ولنگٹن (پی این آئی) سری لنکا میں نیوزی لینڈ کی شرمناک کارکردگی کے بعد ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹم ساؤتھی نے دسمبر 2022 میں کین ولیمسن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا اور اس کے بعد سے بلیک کیپس طویل ترین فارمیٹ میں اچھا پرفارم نہ کر سکے۔گھر پر نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے لیکن باہر 2022 کے سیزن سے سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہار چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں سیریز ڈرا ہوئی۔خود کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے ساؤتھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تجربہ کار کیپر بلے باز ٹام لیتھم ہندوستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس سے قبل وہ نو ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی قیادت کر چکے ہیں جب ولیمسن دستیاب نہیں تھے۔

دریں اثنا، ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی ہے، جس میں چھ میں فتح اور شکست ہوئی جبکہ دو کا اختتام برابری پر ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close