لاہور (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے 12 میں 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا اور تمام کے تمام ہی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔
24 نیوز کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کافٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیاگیا، دوسری مرتبہ ٹیسٹ دینے والے تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنےمیں ناکام رہے، آج جن کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ان میں سعود شکیل، محمد رضوان، امام الحق، میر حمزہ، نعمان علی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں،دوسری مرتبہ فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کاہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی2کلومیٹر رننگ کا فاصلہ 8منٹ تک مکمل نہ کرسکے۔خیال رہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں