پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

راولپنڈی(پی این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر جوش ہل انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوک کی قیادت میں 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر جوش ہل تھائی انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

20 سالہ جوش ہل نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے صرف 10 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔جوش ہل ان 6 فاسٹ بولرز میں شامل تھے جنہیں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جوش ہل کی انجری کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں