ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کے مایہ ناز بلے باز شکیب الحسن نے ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اکتوبر میں ڈھاکہ ٹیسٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔
کرک انفو کے مطابق بھارت کے خلاف کانپور ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں ہونے والا 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ان کا بنگلہ دیش کے لیے آخری ٹی 20 ایونٹ تھا، جس کے بعد وہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں ہی حصہ لیں گے۔بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فائنل شیڈول سامنے نہیں آیا ہے کیونکہ کرکٹ ساوتھ افریقہ نے حالیہ دورے کے بعد سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تھی جس کی وجہ بنگلہ دیش میں جولائی اور اگست میں ہونے والے مظاہروں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو قرار دیا گیا تھا ۔
شکیب عوامی لیگ کی حکومت کے رکن پارلیمنٹ تھے،جن کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے۔ عوامی لیگ حکومت کے 5 اگست کو خاتمے کے بعد شکیب کو پیچیدگیوں کا سامنا ہے اور وہ ملک میں نہیں ہیں جبکہ ان کے خلاف ملک میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہے ۔شکیب نے کہا، “میں جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں، لیکن چونکہ بہت کچھ ہو رہا ہے، اس لیے سب کچھ مجھ پر منحصر نہیں ہے۔ میں نے بی سی بی سے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے بات کی ہے، خاص طور پر اس سیریز اور ہوم سیریز کے بارے میں۔ میں سوچ رہا تھا کہ یہ میری آخری ٹیسٹ سیریز ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں