لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بابر اعظم کو وائٹ اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
سما نیوز کے مطابق دونوں فارمیٹس کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور کوچز و پی سی بی حکام کے سیشنز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم اور شان مسعود پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ ہرصورت کپتان کو سپورٹ کریں۔بورڈ حکام نے ہدایت کی کہ کپتان یا کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلیں، کسی کو ڈراپ ہونے یا کپتانی جانے کا خوف نہیں ہونا چاہئیے جبکہ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کوچز کے ساتھ علیحدہ ملاقات میں انہیں آگاہ کیا۔
بورڈ حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ کنیکشن کیمپ میں شامل آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے اور کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ پی سی بی دورکنی کمیٹی بنائے گا جس کا مینجمنٹ سے تعلق نہیں ہو گا اور کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے کوچز اور آفیشلز نے ان کو یقین دہانی کرائی جبکہ کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ مینجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر گفتگو کی، کوچز اور پی سی بی آفیشلز نے ٹیم ورک اور اتحاد کے متعلق بھی کھلاڑیوں کو بریف کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں