سابق کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور (پی این آئی)پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر عاصم خان دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر عاصم خان لاہور میں انتقال کر گئے۔عاصم خان کی عمر 62 برس تھی اور وہ ان دنوں لاہور میں مقیم تھے۔ اہلخانہ کے مطابق عاصم خان کو گھر سے نکلتے ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔عاصم خان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کی ہالینڈ سے آمد کے بعد ان کی تدفین ہوگی۔

عاصم خان ہالینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کوچ بھی رہے۔ عاصم خان ان دنوں سرکاری ٹی وی میں تجزیہ کار کے طور پر کام کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close