پاک، انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈولڈ ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔بورڈ ملتان اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچز کروانا چاہتا ہے اور ملتان کو ایک اضافی ٹیسٹ میچ کی میزبانی دینا چاہتا ہے کیونکہ کراچی میں چیمپئینز ٹرافی کے باعث تعمیراتی کام کی وجہ سے وینیو زیر غور نہیں۔

ملتان کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلئے 2 ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ ہے جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا دوسرا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود بین سٹوکس کو 17 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں