کراچی (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور لیجنڈ بیٹر یونس خان نے بابر اعظم کو صرف کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ قومی بیٹر کو بولیں وہ پرفارم کریں۔بابر اعظم پرفارم کریں پرفارمنس بولتی ہے، کھلاڑی بولتے زیادہ ہیں اور کھیلتے کم ہیں، بابر اعظم سے توقعات زیادہ ہیں۔
یونس خان نے مزید کہا کہ کھلاڑی سوشل میڈیا چلائیں لیکن بیٹ اور بال سے جواب دیں، پلیئرز اپنی فٹنس بہتر بنائیں، جو موقع مل رہا ہے اس کو پرفارم کر کے اچھا بنائیں۔ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی تو پرفارم کیا، پرفارمنس ضروری ہے کپتانی ایک چھوٹی چیز ہے، بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15ہزار رنز بناسکتے ہیں۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پی سی بی سے دور نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اچھے ہیں۔ان میںٹورز کو لمبےعرصے کےلیے ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، لگتا ہے آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں