اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹینڈولکر کے سب سے بڑے ریکارڈ سے محض 58 رنز دور ہیں اور بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کے پاس ٹینڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا اہم موقع بھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق کھلاڑی سچن ٹینڈولکر نے اپنے انٹر نیشنل کریئر میں 27 ہزار رنز 623 اننگز میں بنائے جس میں 226 ٹیسٹ اننگز، 396 ون ڈے اننگز اور ایک ٹی ٹوینٹی اننگ شامل ہے ، جبکہ ویرات کوہلی 591 اننگز میں 26 ہزار 942 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں اگلی 8 اننگز میں محض 58 رنز درکار ہیں جو کہ ہوتا دکھائی بھی دیتا ہے جبکہ ویرات کوہلی کے پاس بنگلہ دیش کیخلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سنہری موقع بھی ہے ۔اگر ویرات کوہلی اگلی آٹھ اننگز میں 58 رنز بنا لتے ہیں تو وہ 147 سالہ تاریخ میں600 سے کم اننگز میں تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں