بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں

اسلام آباد(پی این آئی)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں۔

بنگلادیشی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی ٹیم کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔ شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر چنئی میں اور 27 ستمبر کو کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی ٹیم کے خلاف ہندو جماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران احتجاج کی کال دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز انیس ستمبر سے ہوگا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ہم بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کانپور ٹیسٹ کو اندور منتقل کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close