پاکستانی فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ پر امپائر کے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہوگئی

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ پر امپائر بھی اپنے تاثرات نہیں چھپا سکے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سعود شکیل نے پہلے ہی اوور میں آسان کیچ چھوڑ کر خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد بنگلادیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو سعود شکیل کو اپنی ٹیم کو جلدی بریک تھرو دلانے کا موقع ملا مگر ان کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔اننگز کے پہلے اوور میں ہی میر حمزہ کی گیند پر بنگلادیش کے اوپنر شادمان اسلام کے بلے کا کنارہ چھو کر گیند پانچویں سلپ پر موجود سعود شکیل کی جانب آئی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان شان مسعود کے چہرے پر مایوسی واضح تھی کیونکہ سعود شکیل نے اہم کیچ چھوڑ دیا تھا اور کمنٹیٹرز نے بھی اسے ایک ’آسان کیچ‘ قرار دیا۔یہاں تک کہ امپائر رچرڈ کیٹل بورو بھی اس وقت اپنا ری ایکشن نہ چھپا سکے، اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ اپنی پہلی اننگز میں 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے والی بنگلادیشی ٹیم نے 262 رنز بنا ڈالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close