ویسٹ انڈیز کےفاسٹ بولر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شینن گیبریئل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

12 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے گیبریئل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔شینن گیبریئل نے لکھا کہ کرکٹ جیسے پیارے کھیل کو اعلیٰ سطح پر کھیل کر مجھے بے حد خوشی ملی ہے، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے، تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہوتا ہے، تو میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے ساتھ ہی ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 36 سالہ شینن گیبریئل نے 59 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 202 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close