اسلام آباد(پی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ منگل کو بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔35 سالہ جے شاہ 2019آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے نے دستبردار ہونےکا اعلان گزشتہ ہفتےکیا تھا، نئے آئی سی سی چیئرمین کی مدت کا آغاز یکم دسمبر سےہوگا۔یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔ سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں